اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ہاکی کے معاملات سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر مقرر کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدانتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ قومی کھیل کی بہتری اور انتظامی معاملات کو درست سمت میں لانے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
حکام کے مطابق ایڈہاک انتظامیہ کا مقصد فیڈریشن کے معاملات کو شفاف بنانا، مالی و انتظامی امور کا جائزہ لینا اور ہاکی کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان ممکنہ ضمانت کے بعد کہاں جائیں گے،فیصلہ ہو گیا،علیمہ خان نے بتا دیا،جا نئے تفصیلات















