اہم خبریں

عمران خان ممکنہ ضمانت کے بعد کہاں جائیں گے،فیصلہ ہو گیا،علیمہ خان نے بتا دیا،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق علیمہ خان نے بانی تحریک انصاف کا علاج الشفاء اسپتال میں ذاتی معالج کی زیر نگرانی کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی گرفتاری کے خدشات کا اظہار بھی کیا۔جیسے ہی ضمانتیں ملیں گی، عمران خان کو جیل سے سیدھا الشفاء اسپتال لے جایا جائے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس پر بھی زور دیا کہ وہ کیسز سنیں، کیونکہ سماعت کے لیے مقرر جج چھٹی پر چلے گئے تھے، جسے انہوں نے ناانصافی قرار دیا۔

علیمہ خان نے آنکھ کے خراب ہونے کے ذمہ دار کے طور پر سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ غفور انجم کو قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف مجرمانہ غفلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرنے کے لیے وکلا کو ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کا معائنہ فیملی اور ذاتی معالج کی غیر موجودگی میں کروایا گیا، اور بانی پی ٹی آئی کے علاج میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ انہیں جیل میں طویل مدت کے لیے صرف اس لیے رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ سچائی بیان کرتی ہیں، مگر ایسی انتقامی کارروائیاں سیاسی نظام کو بچا نہیں سکیں گی اور جلد ملک کی قیادت عوام کے ہاتھ میں ہوگی۔

مزید پڑھیں :رمضان پیکیج، فوری مالی امداد، جا نئے مستحقین کا انتخاب کیسے کیا جائیگا

متعلقہ خبریں