اہم خبریں

رمضان المبارک کی آمد،مالی امداد 14500 کر دی گئی، تعلیمی وظائف میں 2000 اضافہ،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )حکومتِ پاکستان نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کے لیے مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سہ ماہی قسط 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔

پروگرام کی سربراہ سینیٹر روبینہ خالدنے اسلام آباد میں پروگرام کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ براہِ راست ای عدالت کے دوران بتایا کہ بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی رقم میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مستحق خواتین کو اب 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بے نظیر تعلیمی وظائف اور بے نظیر ترقیاتی پروگرام کی رقم میں بھی دو ہزار روپے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ماؤں اور بچوں کو اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے 500 روپے مزید دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین کو امدادی رقم مکمل طور پر ملنی چاہیے اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کیا جائے یا قریبی دفتر سے رجوع کیا جائے تاکہ فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی سے افسوسناک خبر آگئی، جا نئے کتنی زندگیوں کا نقصان ہوا

متعلقہ خبریں