اہم خبریں

پاکستان میں چاند نظر آگیا ،کل روزہ ہو گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان میں چاند نظر آگیا. کل رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا،اس بات کا اعلان رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا.پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے رمضان کے چاند کی شہادتیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں اور حتمی اعلان بھی مولانا عبدالخبیر آزاد ہی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو اب تک40 سے زائد شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔ ضلع مہمند سے چھ شہادتیں موصول ہوئی ہیں جبکہ بونیر، اپر دیر اور لنڈی کوتل سے بھی شہادتیں آئیں۔ اسلام آباد سے رمضان کے چاند کی تین شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔ اس کے بعد شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے حتمی اعلان کا انتظار کریں تاکہ رمضان کے روزے کا آغاز درست طریقے سے کیا جا سکے۔

اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور حتمی اعلان اسی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے حتمی اعلان کا انتظار کریں اور اس کے مطابق رمضان کے روزے کا آغاز کریں۔ کمیٹی کی جانب سے چاند کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں رمضان کے آغاز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل سے روزے کا آغاز ہو گا۔ بنگلا دیشی میڈیا نے اس کی تصدیق کی ہے اور شہریوں کو روزے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت میں بھی رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق کل سے مسلمان روزے رکھیں گے۔ مختلف شہادتوں اور رویت ہلال کے مشاہدات کی بنیاد پر ملک بھر میں رمضان کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے اور عبادات، تراویح اور روزے کے انتظامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

متعلقہ خبریں