اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو اچانک ہارٹ اٹیک آیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے انجیوپلاسٹی کے ذریعے شریان میں سٹنٹ ڈال دیا اور ان کی حالت اب مستحکم اور بہتر ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی تھی جس پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی اقدامات کیے۔ وہ پی آئی سی میں دو دن زیر علاج رہے اور گزشتہ شب انجیوپلاسٹی کی گئی۔ خوش قسمتی سے تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے اور اب انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں معمول کی زندگی کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے اور مستقبل میں دل کی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا















