اہم خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا،جا نئے کیا کر نے جا رہے ہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے “بانی رہائی فورس” بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا اور بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ “بانی رہائی فورس” کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی اور یہ فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی۔ ان کے مطابق اس میں پاکستان تحریک انصاف، آئی ایس ایف اور وومن ونگ سمیت مختلف شعبہ جات کے افراد شامل ہوں گے۔ عید کے فوراً بعد پشاور میں فورس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا، جبکہ ایک باقاعدہ چین آف کمانڈ بھی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت وہی کرے گا جسے بانی پی ٹی آئی ذمہ داری سونپیں گے اور باقاعدہ تیاری کے بعد تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی خواہش رکھنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ہٹانے سے متعلق پیغام کس کی جانب سے آیا، اس بارے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے پوچھا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں :کل روزہ؟ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

متعلقہ خبریں