اہم خبریں

جیل میں بیٹھے رہنما عمران خان کی صحت اور تضحیک پر عوامی تشویش برقرار ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات اور سیاسی ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ صدر پاکستان کے خواتین مخالف بیانات پر عوامی ہنگامہ، معافی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ حکومت کے اندرونی حالات اور کمزور اتحاد سے سیاسی فیصلہ سازی متاثر ہورہی ہے۔
پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے درمیان کشمکش، اثرات حکومت کی کارکردگی پر اٹھ رہے ہیں۔ عوام اور سیاسی حلقوں میں حکومت اور پارٹی کے رویوں پر تنقید اور سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بانی کی فیملی پارٹی کے معاملات میں شامل، ان کے اختیارات اور کردار واضح ہیں۔
پارٹی کے فیصلے اور سٹریٹ انسپیکشن میں فیملی کی حدود اور اثر زیر غور ہیں۔ ویٹو پاور پارٹی میں مخصوص افراد کے لیے مخصوص، خاندان کی بنیاد پر نہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر پارٹی اور خاندان کے کردار کو واضح اور منظم انداز میں رکھنا ضروری ۔
کسی بھی پروسیس یا فیصلہ سازی میں ویٹو یا اختیار کا غلط استعمال نقصان دہہوتا ہے۔ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ ‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دیوار گر رہی ہے، عملداری کمزور، گرفت چھوٹ رہی ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی بیانات اور رویے میں تاریخی مثالیں سامنے آئی ہیں۔
تناؤ اور اختلافات میں مفاہمت اور ذمہ دارانہ کردار اہم ہے۔ جیل میں بیٹھے رہنما کی صحت اور تضحیک پر عوامی تشویش برقرار ہے۔ سیاسی تناؤ میں شفافیت اور احترام قائم رکھنا ضروری ہے۔ ماضی میں غیر معمولی بیانات اور مذاق سیاسی کشمکش بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :دنیائے کرکٹ کے 14 کپتان عمران خان کیلئے میدان میں آگئے، صحت پر گہری تشویش کا اظہار

متعلقہ خبریں