اہم خبریں

دنیائے کرکٹ کے 14 کپتان عمران خان کیلئے میدان میں آگئے، صحت پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )کرکٹ کی دنیا کے 14 سابق کپتانوں نے بانی پی ٹی آئی اور لیجنڈری کرکٹر عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دستخط کرنے والوں میں سنیل گواسکر، کپل دیو، ایئن چیپل، کلائیو لائیڈ اور مائیکل ایتھرٹن سمیت دیگر نمایاں نام شامل ہیں۔ ان سابق کپتانوں نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ عمران خان کو ان کی مرضی کے ماہر ڈاکٹروں تک فوری اور بلا رکاوٹ رسائی دی جائے اور انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

سابق کپتانوں نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ عمران خان نہ صرف ایک عالمی سپورٹس آئیکون ہیں بلکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق انسانی ہمدردی اور باوقار سلوک روا رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقاتوں اور شفاف قانونی عمل تک مکمل رسائی کی بھی اپیل کی۔اپیل پر دستخط کرنے والوں میں ایلن بارڈر، ڈیوڈ گاور، اسٹیو وا، ناصر حسین اور جان رائٹ جیسے معتبر کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

سابق کپتانوں کا کہنا تھا کہ میدان کی رقابت کھیل ختم ہونے کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے لیکن باہمی احترام ہمیشہ برقرار رہتا ہے، اور اسی جذبے کے تحت وہ عمران خان کے معاملے میں انصاف اور انسانیت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے خوشخبریوں کا دن، بریک تھرو،اڈیالہ جیل میں  ملاقات کر ادی گئی،تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں