اسلام آباد ( اے بی این نیوز )این ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جبکہ راتیں ٹھنڈی رہیں گی، جس سے روزے رکھنے والوں کو نسبتاً سکون محسوس ہوگا۔
رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔ شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔
تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات بڑھ جائیں گے، جس سے مقامی علاقوں میں نمی اور سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر وہ علاقے جہاں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہو۔
مزید پڑھیں :چاند دیکھنے کا اجلاس آج منعقد،پہلے روزہ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی















