اہم خبریں

ایم ٹیگز،گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کو بھی لگائے جائیں گے،جا نئے کب سے مہم شروع ہو گی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایم ٹیگ لگانے کی باقاعدہ مہم 20 فروری سے شروع کی جائے گی، جس کا آغاز رمضان المبارک میں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان 20 فروری سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ ایم ٹیگ کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کے اصل کاغذات اور مالک کا قومی شناختی کارڈ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہر قسم کی موٹر سائیکلز پر ہوگا، جن میں عام بائکس، بائکیا سروس، ہیوی بائکس اور دیگر تمام اقسام شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک اسلام آباد میں 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل بھی الگ سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کاوی آئی پیز کے لیے گلف اسٹریم طیارہ خرید نے کا انکشاف،مفتاح اسماعیل نے اندر کی بات بتا دی

متعلقہ خبریں