اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رمضان المبارک 2026 کے دوران دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا، جس کی بنیادی وجہ جغرافیائی محلِ وقوع اور سورج کے طلوع و غروب کے اوقات ہیں۔ خطِ استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے نسبتاً مختصر جبکہ شمالی یورپ اور بلند عرض بلد والے ممالک میں طویل ہوں گے۔
طویل ترین روزے کن ممالک میں؟یورپ کے شمالی حصوں میں واقع ممالک میں اس سال سب سے طویل روزے متوقع ہیں۔ بالخصوص:برطانیہ جرمنی، ناروے، سوئیڈن، فن لینڈ،ان ممالک میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً 14 سے 15 گھنٹے تک جا سکتا ہے، جبکہ مہینے کے آخر تک یہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ شمالی یورپ میں دن لمبے ہونے کی وجہ سے مسلمان طویل دورانیے کے روزے رکھتے ہیں۔
مختصر ترین روزے کہاں ہوں گے؟خلیجی اور خطِ استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے نسبتاً مختصر ہوں گے، جن میں شامل ہیں: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت،
ان ممالک میں روزے کا دورانیہ عموماً 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
پاکستان میں روزوں کا دورانیہ پاکستان میں رمضان 2026 کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ابتدائی دنوں میں دورانیہ قریباً 13 گھنٹے جبکہ مہینے کے اختتام تک اس میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ آگئی،تاریخی سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت فی تولہ کیا ہو گئی















