اہم خبریں

ٹیلی نار کی دھماکے دار آفر،3مہینے کیلئےہزاروں منٹس ،ایم بیز فری

لاہور (اے بی این نیوز) ٹیلی نار نے اس دفعہ جو سم لاﺅ آفر متعار کرائی ہے یہ ان سم کے لئے ہے جو یکم دسمبر 2014ءسے استعما ل میں نہیں۔ ایسی سم کو دوبارہ لگانے پر ٹاک شاک صارفین کو 3 ہزار آن نیٹ فری منٹ، 3 ہزار ایس ایم ایس اور 2 جی یا 3 جی پر 3ہزار ایم بی فری انٹرنیٹ دیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مفت منٹس، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ 15 دن تک کے لئے قابل استعمال ہوں گے۔ اس سم لگاﺅ آفر میں صارفین کو 8 روپے کے استعمال پر 100 آن نیٹ منٹس بھی دئیے جائیں گے جو اسی رات 12 بجے تک قابل استعمال ہوں گے۔ اگر کسی ٹیلی نار صارف کی سم یکم دسمبر 2014ءسے بند ہے تو وہ 2222 ڈائل کرکے یا free لکھ کر 2222 پر بھیجنے سے اس پیشکش سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔عماد وسیم میرے بچے کا قاتل ہے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

متعلقہ خبریں