اہم خبریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج رات بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سردرہنے کی توقع ہے۔ تاہم وزیرستان، پارہ چنار،کرک،ڈی آئی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم جنوبی/وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ،بہاولپور،بہاولنگر،ملتان،خانیوال،ساہیوال اور گردونواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چمن، کوئٹہ، پشین، مسلم باغ،ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ،پنجگور، واشک،خاران، لسبیلہ ،خضدار اور گوادر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔ تاہم دادو،جامشور،لاڑکانہ،جیکب آباد، کراچی ،حیدرآباد اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07، استور منفی04، اسکردو منفی03 ،بگروٹ منفی 02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں۔امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے مزید قریب پہنچ گیا: میڈیا رپورٹ

متعلقہ خبریں