اہم خبریں

پی ٹی آئی میں فیصلوں کا اختیارکس کے پاس ہے،بیرسٹر گوہر علی خان بتا دیا،جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا ریکور ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق معاملات پر غیر ضروری ہائپ پیدا نہیں کی جا رہی اور پارٹی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک بڑی جمہوری جماعت ہے اور اس کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ کسی بھی معاملے کو خفیہ رکھنا شفافیت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، اس لیے بانی اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں کرا دی جائیں تو تمام ابہام خود بخود دور ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی پر غیر ضروری تنقید نہ کی جائے، وہ بانی کے وفادار ساتھی ہیں۔ تاہم پارٹی فیصلوں کا اختیار ان کے پاس نہیں بلکہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ ملاقاتوں اور طبی معاملات میں شفافیت سے ہی افواہوں کا خاتمہ ممکن ہے اور کارکنوں کو بھی درست معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی کے 2 اراکینِ قومی اسمبلی اور چارصوبائی اسمبلی کو گرفتار

متعلقہ خبریں