اہم خبریں

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پی ٹی آئی نے مشروط تسلیم کر نے کیلئے بتا دیا ،کب تسلیم کی جا ئے گی ،جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جب تک خاندان کا کوئی فرد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے براہِ راست ملاقات نہیں کرتا، کسی بھی میڈیکل رپورٹ کو حتمی طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی تقاضہ ہے کہ نامزد فیملی ممبر یا نمائندہ خود ملاقات کرکے صورتحال کا جائزہ لے۔ سوال یہ ہے کہ اب تک خاندان کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی۔ ان کے مطابق اگر بانی خود اپنی صحت اور آنکھ کے مسئلے پر بیان دیں تو وہی بیان مستند تصور ہوگا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف فون پر بات کر کے کوئی بھی ڈاکٹر حتمی رائے نہیں دے سکتا، کیونکہ درست تشخیص کے لیے ڈاکٹر کا خود مریض کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے بانی کو ہسپتال منتقل کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات کے بعد فیملی سمیت تمام لوگ مطمئن ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری دھرنا حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ عوام کی طرف سے دیا جا رہا ہے، اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ ان کے مطابق بانی نے فیصلہ سازی کا اختیار نامزد قیادت کو دیا ہوا ہے اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیار دیا ہے۔ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے

سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ خاندان اور معالجین کو فوری رسائی دی جائے تاکہ صحت سے متعلق تمام ابہام دور ہو سکیں۔ ان کے مطابق دھرنے کے مستقبل کا انحصار آئندہ پیش رفت اور ملاقات پر ہوگا، اور اگر ہسپتال منتقلی یا براہِ راست رسائی ممکن ہوئی تو حکمت عملی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے ایک حکومتی اہم ترین شخصیت نے بے پناہ کوشش کی،علی امین نے نام بتا دیا،جا نئے کون

متعلقہ خبریں