اسلام آباد (اے بی این نیوز ) علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں اور فیلڈ مارشل کے سامنے براہِ راست بات کرنے والے واحد شخص ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جو لوگ ملاقات کے لیے جاتے ہیں وہ عجیب و غریب کہانیاں سناتے ہیں اور بانی کو بتایا جاتا ہے کہ قیادت غدار ہے اور لوگ نکلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے، اور دعا ہے کہ جیسی رپورٹ بتائی جا رہی ہے، بانی کی صحت ویسی ہی ہو۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی اور کہا کہ ہٹ دھرمی کا مطلب دل میں چور ہونا ہے۔ علی امین گنڈا پور کے مطابق دباؤ اتنا کم ہو گیا ہے کہ ملاقات نہ ہونے اور بانی کی صحت کے لیے دھرنا دینے جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کی اندرونی صورت حال پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی میں بدنیت لوگ موجود ہیں، سب ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، اور پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس میں ہم سب شامل ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو اطلاعات سامنے آ رہی ہیں وہ خود ان پر مکمل یقین نہیں رکھتے، تاہم دعا ہے کہ جیسی میڈیکل رپورٹ بتائی جا رہی ہے، صحت واقعی ویسی ہی ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی اور کہا کہ اگر اس معاملے میں ہٹ دھرمی کی جا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دل میں چور ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی کا دباؤ اتنا کم ہو گیا ہے کہ اب ملاقات اور صحت کے معاملے پر بھی دھرنا دینا پڑ رہا ہے۔ ان کے بقول پارٹی کے اندر بدنیت لوگ موجود ہیں، سب ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناکامی میں ہم سب شامل ہیں اور اجتماعی طور پر ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :رمضان المبارک کا آغاز کب،پہلا روزہ کس دن ہو گا،بڑی خبر آگئی















