اہم خبریں

رمضان المبارک کا آغاز کب،پہلا روزہ کس دن ہو گا،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) محکمہ موسمیات پاکستان نے رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق ماہِ رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا اور 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب تک چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہو جائے گی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے رمضان کے چاند کی رویت آسان ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا ختم کرنے کیلئے مطالبات پیش کر دیئے،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں