اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں پولیس انتظامیہ میں اہم تقرری عمل میں آ گئی ہے۔ گریڈ 18 کے افسر سعود خان کی خدمات خیبر پختون خواہ سے وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سعود خان وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے ماتحت اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ انتظامی کارروائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :نیٹ میٹرنگ،اہم ترامیم،پرانے اور نئے سولرصارفین کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون،جا نئے کیا















