اہم خبریں

عمران خان کی میڈیکل بورڈ رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران احمد خان نیازی کا 15 فروری 2026 کو میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی) اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان (پی آئی ایم ایس اسلام آباد) شامل تھے۔بینائی کے معائنے میں دائیں آنکھ کی نظر بغیر چشمے کے 6/24 جزوی جبکہ بائیں آنکھ کی 6/9 تھی۔ چشمہ لگانے کے بعد دائیں آنکھ 6/9 جزوی اور بائیں آنکھ 6/6 ہو گئی۔سلیٹ لیمپ معائنے میں دونوں آنکھوں کا اگلا حصہ نارمل پایا گیا، قرنیہ صاف تھا اور اینٹیریئر چیمبر میں خلیات موجود نہیں تھے۔ دائیں آنکھ میں نئی غیر معمولی شریانیں نظر نہیں آئیں، پتلی روشنی پر ردعمل دے رہی تھی اور لینز صاف تھا۔ گونیواسکوپی میں زاویہ کھلا پایا گیا اور غیر معمولی نئی شریانیں نہیں دیکھی گئیں۔ ویٹریئس زیادہ تر صاف تھا تاہم معمولی فائبریلر دھندلاہٹ موجود تھی اور 6 بجے کی سمت ہلکی اندرونی خون ریزی دیکھی گئی۔

فنڈس معائنے میں دائیں آنکھ کی ڈسک سرخی مائل اور رگیں پھیلی ہوئی تھیں، کپ واضح نہیں تھا۔ چاروں حصوں میں درمیانی درجے کی ریٹینل خون ریزی موجود تھی اور مختلف حصوں میں 4 سے 5 کاٹن وول اسپاٹس دیکھے گئے۔ میکیولا کی سوجن کم ہو رہی ہے، فوویئل کنٹور واضح ہے اور ریٹینا جڑی ہوئی ہے۔

بائیں آنکھ میں ڈسک گلابی رنگ کی تھی، سی ڈی آر 0.2 تھا، رگیں نارمل تھیں، میکیولا صاف تھی اور کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ پردیی حصہ صاف تھا، لیٹس نہیں تھا اور ریٹینا جڑی ہوئی تھی۔او سی ٹی رپورٹ کے مطابق دائیں آنکھ میں میکیولا کی سوجن کم ہو رہی ہے اور بہتری کی جانب ہے۔
سنٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے جسے بہتری قرار دیا گیا ہے۔ بائیں آنکھ نارمل حدود میں ہے جبکہ متاثرہ آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 (جزوی) ہو گئی ہے جو اس مرحلے پر کافی بہتر سمجھی جا رہی ہے۔

تجویز کردہ علاج میں نیواناک آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کے لیے، کوسوپٹ آئی ڈراپس صرف دائیں آنکھ کے لیے اور سسٹین الٹرا دونوں آنکھوں کے لیے شامل ہیں۔ اینٹی وی ای جی ایف کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق دی جا سکتی ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے او سی ٹی اینجیوگرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ علاج مکمل ہونے کے بعد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔ 15 فروری 2026 کو اڈیالہ جیل میں فالو اپ وزٹ کے دوران بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان کی موجودہ صحت کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر بریف کیا گیا اور انہوں نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ، سیاسی رہنماؤں اور ذاتی معالجین نے اب تک کیے گئے علاج پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور تجویز کردہ فالو اپ ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر تقریباً 25 منٹ طویل بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ سیاسی قائدین اور ذاتی معالجین نے اب تک کیے گئے علاج اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم کی تجاویز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے 15 فروری 2026 کو معائنہ کیا جس میں ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال) اور ڈاکٹر محمد عارف خان (پمز اسلام آباد) شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی بغیر عینک 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی مکمل طور پر 6/6 ہو گئی۔ دائیں آنکھ کے معائنے میں خون کے بہاؤ اور پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے تاہم سوجن میں واضح کمی آئی ہے اور موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی جو بہتری کی علامت ہے۔

میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا جبکہ صرف دائیں آنکھ کے لیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے ہیں۔ بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہو چکی ہے جو اس مرحلے پر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج مکمل ہونے کے بعد او سی ٹی اینجیوگرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی صحت بارے حکومت اور پارٹی قیادت کے درمیان اہم پیش رفت

متعلقہ خبریں