اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی دیکھی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق سونے کی قیمتوں میں پیر کو کمی واقع ہوئی، جس کا دباؤ کم تجارتی حجم کی وجہ سے تھا کیونکہ مقامی عوامی تعطیلات کی وجہ سے امریکی اور چین کی مارکیٹیں بند رہیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1.1 فیصد گر کر 4,988.04 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ اپریل کے لیے امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5,006.60 ڈالر فی اونس پر طے پائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تاہم عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج ملک کے صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزمندی،ڈالرسستاہوگیا















