اہم خبریں

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں ایک دن بعد دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کے نرخ میں کمی ہوئی تھی لیکن آج پھر قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں 7 ہزار کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 6001 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 70 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 5042 ڈالر ہو گئی ہے۔

ملک میں آج چاندی سستی ہوئی ہے، فی تولہ قیمت 105 کم ہو کر نئے نرخ 8219 روپے ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں