اہم خبریں

سونا،چاندی، اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی ( اے بی این نیوز  ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوبارہ بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,042 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 7,000 روپے اضافے کے ساتھ 526,962 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6,001 روپے بڑھ کر 451,784 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس، چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کم ہو کر 8,219 روپے پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7,046 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں :اب عمران خان کی آنکھ کی کنڈیشن کیسی ہے،رپورٹ کیا آئی،نیا دعویٰ سامنے آگیا، جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں