راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد پر سیکیورٹی ہائی الرٹراولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد فلائی اوور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے بھی موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قیدی وینز بھی فیض آباد فلائی اوور پہنچا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
ایکسپریس وے پر کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم پولیس کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میںاضافہ…؟ مہنگائی کی نئی لہر آنے کا اندیشہ















