کولمبو(اے بی این نیوز )رن ریٹ نے پاکستان کی پریشانی بڑھا دی، امریکا پوائنٹس ٹیبل پر آگے، نمیبیا کے خلاف میچ فیصلہ کن بن گیا۔بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.403 ہو گیا ہے، جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے۔ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان اب امریکا سے نیچے آ گیا ہے، جس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور 0.788 کا مثبت رن ریٹ حاصل کر رکھا ہے۔
پاکستان کے لیے اب ایونٹ کا آخری گروپ میچ انتہائی اہم ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم بدھ کو نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گی اور یہ مقابلہ سپر 8 مرحلے تک رسائی کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان کی سپر 8 میں جگہ بنانے کی امیدیں ختم ہو جائیں گی۔
پاکستان کو نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ بہتر رن ریٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ہوگی تاکہ سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو مضبوط پوزیشن پر لا سکے۔ شائقین کی نظریں اب بدھ کے مقابلے پر مرکوز ہیں جہاں ایک چھوٹی سی غلطی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں بارش اور برفباری کی لہر، مری سمیت پہاڑی علاقوں کے لیے الرٹ جاری















