اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے لیے 176 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

کولمبو(اے بی این نیوز         ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 176 رنز درکار ہیں۔

بھارتی بیٹنگ میں ایشان کشن سب سے نمایاں رہے اور 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے 32 رنز جبکہ تلک ورما نے 25 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما اور ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بولر صائم ایوب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو میچ میں برتری دلانے کی راہ ہموار کی۔

مزید پڑھیں :شاہینوں نے سورمائوں کے چھکے چھڑا دیئے،5 ویں وکٹ بھی گر گئی

متعلقہ خبریں