کولمبو(اے بی این نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلے میں بھارتی ٹیم کی چوتھی وکٹ 126 رنز پر گر گئی ہے۔ تلک ورما نے 25 رنز بنا کر صائم ایوب کی شاندار گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین کا رخ کیا، جبکہ ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ان وکٹوں کے گرنے کے بعد بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور پاکستانی گیندباز اپنی عمدہ بولنگ سے کھیل پر کنٹرول قائم رکھے ہوئے ہیں۔ کولمبو کے گراؤنڈ میں موجود شائقین کے جوش و خروش نے میچ کی سنسنی اور ہائی وولٹیج ماحول میں اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ دیکھنےکا آن لا ئن طریقہ،جا نئے تفصیلات















