کراچی (اے بی این نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم پاک بھارت مقابلے کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار اعلان کیا ہے۔ اگر پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتتی ہے تو ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ واپسی پر خود ایئرپورٹ جائیں گے اور خوشی کے اظہار کے لیے پھولوں کی بارش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ شہر بھر میں تقریباً 3 ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی تاکہ ٹیم کی کامیابی کی خوشی عوام کے ساتھ بانٹی جا سکے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا یہ اہم ٹاکرا سری لنکا کے کولمبو گراؤنڈ میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو اندازہ ہے کہ اس طرح کی پچز پر کس طرح کھیلنا ہے۔
ادھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ، کولمبو، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پاکستان کرکٹ ٹیم، سلمان علی آغا، وزیراعظم شہباز شریف، کرکٹ انعامات، کروڑ روپے انعام، ہزاروں کلو مٹھائی، ہائی وولٹیج مقابلہ, پاکستان جیت, بھارتی ٹیم, میچ کا آغاز, پاک بھارت ٹاکرا
مزید پڑھیں :شاہینوں نے پہلے سورما کو ’’انڈے ‘‘پر واپس پویلین بھیج دیا،سٹیڈیم میں پاکستان زند باد کے نعرے















