کولمبو(اے بی این نیوز )کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں بھارت کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر، ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار آغاز کیا ہے۔ میچ کے ابتدائی اوورز میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما صرف ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، جس سے پاکستانی شائقین میں جوش و خروش پیدا ہو گیا۔
پاکستانی کپتان سلمان علی نے اپنے فیلڈرز کی بہترین پلاننگ اور گیندبازوں کی مدد سے ابتدائی دباؤ ڈال کر بھارتی ٹیم کو پہلی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرایا۔ ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
میچ کے اس سنسنی خیز آغاز نے کولمبو کے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی اور بھارتی شائقین کو جوش و خروش میں مبتلا کر دیا ہے اور ہر اوور کے ساتھ میچ کی دلچسپی مزید بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا، گراؤنڈ عوام سے بھر گیا، ہائی وولٹیج مقابلہ،فلک شگاف نعرے















