کولمبو(اے بی این نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جس پر شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
ٹاس کے موقع پر ایک دلچسپ اور متنازع لمحہ بھی دیکھنے میں آیا جب بھارتی کپتان نے مبینہ طور پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ٹیموں کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔میچ کے آغاز کے ساتھ ہی اس بڑے مقابلے میں سنسنی عروج پر ہے اور دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کتنا سودمند ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں بارش اور برفباری کی لہر، مری سمیت پہاڑی علاقوں کے لیے الرٹ جاری















