اہم خبریں

علیمہ خان نے جیل انتظامیہ کی پیشکش ٹھکرا دی، دو نام مانگنے پر معاملہ سنگین ہوگیا

راولپنڈی( اے بی این نیوز     ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دی جانے والی دعوت مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کے لیے دو افراد کے نام طلب کیے تھے، تاہم علیمہ خان نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فیملی میں سے صرف دو افراد کو ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے جس کے لیے نام فراہم کیے جائیں۔ علیمہ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ملاقات کے حوالے سے فیملی پر اس قسم کی شرط عائد کرنا مناسب نہیں۔ذرائع کے مطابق فی الوقت فیملی اور جیل حکام کے درمیان رابطے موجود ہیں لیکن کسی حتمی پیشرفت کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :پاکستان، بھارت کا ٹاکرا،نوٹوں کی بارش،سونا، چاندی بھی پیچھے رہ گیا

متعلقہ خبریں