اہم خبریں

پاکستان، بھارت کا ٹاکرا،نوٹوں کی بارش،سونا، چاندی بھی پیچھے رہ گیا

کولمبو( اے بی این نیوز     )پاکستان اور بھارت کے روایتی ٹاکرے نے ایک بار پھر کرکٹ کو صرف کھیل نہیں بلکہ بزنس کا سب سے بڑا میدان بنا دیا ہے۔ ماہرین ورلڈ کپ کے اس گروپ مرحلے کے میچ کو کمرشل سپرنووا” قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس مقابلے کے ساتھ ہی اشتہارات کی شرح میں تقریباً 25 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے عام پریمیم اشتہارات کے ریٹس عموماً 20 سے 25 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوتے ہیں، لیکن پاک بھارت میچ کے لیے صرف 10 سیکنڈ کے اشتہاری سلاٹ کی قیمت بڑھ کر 40 لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ نہ صرف شائقین بلکہ برانڈز کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں کے برابر قرار دے رہے ہیں۔ آٹو موبائل کمپنیوں سے لے کر ایف ایم سی جی اور فِن ٹیک سیکٹر تک بڑی بڑی کمپنیاں اس میچ کے دوران اپنی موجودگی یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے میں مصروف ہیں۔ اندازہ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران اشتہارات سے تقریباً 2 ہزار کروڑ بھارتی روپے تک کی آمدنی ہو سکتی ہے، جس کا بڑا حصہ اسی میچ سے حاصل ہوگا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی یہی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ لائیو اسٹریمنگ کے دوران 10 سیکنڈ کی جگہ کے لیے 15 سے 20 لاکھ بھارتی روپے تک چارج کیے جا رہے ہیں، جو روایتی نشریاتی ذرائع کے مقابلے میں بھی انتہائی بلند ریٹ تصور کیا جا رہا ہے۔

یوں پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر ثابت کر رہا ہے کہ یہ مقابلہ صرف میدان تک محدود نہیں بلکہ اشتہاری منڈی، برانڈ ویلیو اور بزنس کے لحاظ سے بھی ایک بڑا عالمی ایونٹ بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت کیخلاف پاکستان کون سے کھلاڑی میدان میں اتارے گا؟

متعلقہ خبریں