اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ صدارتی امیدوار واجد علی گیلانی کے مدمقابل چوہدری اشرف گجر کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری اشرف گجر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 9 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر ان کے ووٹ زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین الیکشن بورڈ قاضی عادل عزیز نے پہلے ایک بیلٹ باکس کی دوبارہ گنتی بعد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ری کاؤنٹنگ سے انکار کر دیا ہے۔

اشرف گجر نے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور وہ اس نتیجے کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نتیجے کے مطابق وہ 9 ووٹوں سے آگے تھے اور ان کے ووٹوں کی مجموعی تعداد حریف امیدوار سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ریاست علی آزاد نے بھی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ شفافیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ری کاؤنٹنگ ضروری ہے تاکہ کسی بھی ابہام کو دور کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مرکزی جی ٹی روڈ کوبلاک کر دیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں،عمران خان کے حق میں نعرے

متعلقہ خبریں