اہم خبریں

خضدار اور گرد و نواح میں زلزلہ،شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ (اے بی این نیوز )خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہلکے نوعیت کے تھے تاہم لوگوں نے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب

متعلقہ خبریں