اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدارتی امیدوار واجد گیلانی نے 770 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل اشرف گوجر نے 761 ووٹ لیے۔ اس طرح واجد گیلانی معمولی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کے لیے فرزانہ فیصل خان نے 865 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں پلوشہ ایاز خان 644 ووٹ حاصل کر سکیں۔جائنٹ سیکرٹری کے لیے عثمان ناصر 939 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل وجاہت غوری 553 ووٹ حاصل کر سکے۔

فنانس سیکرٹری کے عہدے پر ردا بتول نے 860 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مد مقابل سید صلاح الدین نے 625 ووٹ حاصل کیے۔چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور دیگر ممبران نے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انتخابات کے دوران وکلا کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا اور مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ , میڈیکل بورڈ تشکیل

متعلقہ خبریں