اسلام آباد (اے بی این نیوز) طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور حکومت اس معاملے میں تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل اور شفاف طبی جائزہ لیا جا سکے۔
طارق فضل چودھری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت ان کے علاج سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور تمام فریقین کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے اور پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے بیٹوں سے کہاان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے، نعیم حیدر پنجوتھہ















