اہم خبریں

عمران خان کے علاج کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا اہم انکشاف، جا نئے حکومت کیا کرنے جا رہی ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بتایا گیا ہے حکومت بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا انٹر نیشنل میں منتقل کرنے پر رضامند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اسپتال منتقل کیا گیا تو بانی کے خاندان کے کسی ایک فرد کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر حراست فرد کو علاج کے دوران اہل خانہ سے رابطے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کروا دی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ انسانی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اقدامات شفاف انداز میں کیے جانے چاہییں۔

مزید پڑھیں :رمضان نگہبان پیکیج کیلئے اے ٹی ایم کارڈز کی ڈلیوری شروع ، راشن کارڈ کی مالی امداد 10 ہزار روپے کر دی گئی،مریم نواز

متعلقہ خبریں