راولپنڈی (اے بی این نیوز)عمران خان کی اپنے بیٹوں سے تقریباً 20 منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو کروائی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے طویل عرصے بعد اپنے بچوں کی آواز سنی تو وہ جذباتی اور خوش دکھائی دیے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران بچوں نے والد کی خیریت دریافت کی جبکہ انہوں نے بھی اپنے بیٹوں سے حوصلہ افزا بات چیت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ رابطہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت کروایا گیا۔
علیمہ خان نے بھی اس ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے بات ہوئی ہے اور وہ اپنے بچوں کی آواز سن کر بہت خوش ہوئے۔















