چارسدہ (اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع Bacha Khan University Charsadda میں مبینہ طور پر بھارتی ترانہ گانے کے واقعے پر انتظامیہ نے چار طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کیمپس میں پیش آیا، جس کے بعد معاملہ انتظامیہ کے علم میں لایا گیا۔ تحقیقات کے بعد انتظامیہ نے اسے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چاروں طلبہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی اور انہیں یونیورسٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں جو نظم و ضبط اور ادارے کی پالیسی کے خلاف ہوں۔ دوسری جانب بعض طلبہ اور حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے اور معاملے پر بحث بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے علاج میں مکمل شفافیت نہیں رکھی جا رہی،بابر اعوان















