اہم خبریں

عمران خان کو دو ماہ تک اڈیالہ سے کہاں منتقل کیا جائیگا،وزیر داخلہ نے بتا دیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر نئی جیل آئندہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی، اور جیل کی تکمیل کے بعد بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ بانی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے سنائی گئی ہے، اس لیے انہیں اسلام آباد کی جیل میں منتقل کیا جانا قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ نئی جیل کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور اس کے اندر تمام بنیادی اور طبی سہولیات موجود ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو صحت، سیکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسی تناظر میں اسلام آباد کی جیل کو معیاری خطوط پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جیل کی تعمیر کا مقصد صرف ایک فرد کی منتقلی نہیں بلکہ وفاقی دارالحکومت میں قیدیوں کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے مطابق جس عدالت سے سزا سنائی جائے، قیدی کو اسی دائرہ اختیار کی جیل میں رکھا جاتا ہے، لہٰذا نئی جیل کی تکمیل کے بعد بانی پی ٹی آئی کی منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں :جیفری ایپسٹین کی خیبر پختونخوا کے حوالے سے ای میل لیک،جا نئے انکشافات

متعلقہ خبریں