اہم خبریں

پیپلزپارٹی کا عمران خان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنیکا مطالبہ

کراچی(اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) قاسم گیلانی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت فوری طور پر عمران خان کو ان کے اپنے پسندیدہ ڈاکٹروں کے ذریعے بہترین ممکن طبی علاج فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ دوران قید عمران خان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ان کی طبی سہولتوں کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔

قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ جیل حکام کی جانب سے اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی، تو اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان اور وقار سیاست سے بالاتر ہیں اور اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیل حکام کو عمران خان کی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور انہیں مکمل طبی سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں تاکہ ان کی زندگی کو کسی بھی خطرے سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں۔خضدار کے قریب زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں