اہم خبریں

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طالب علم کی جانب سے بھارتی ترانہ گانے پر صارفین کا شدید ردعمل،سخت کارروائی کا مطالبہ

چارسدہ ( اے بی این نیوز   )باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طالب علم کی جانب سے بھارتی ترانہ گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید۔صارفین کا سخت کارروائی کا مطالبہ، طالب علم کا مؤقف، یہ محض تفریح تھی، کسی قسم کی ہمدردی نہیں خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی میں ایک ایکسپو کے دوران ایک طالب علم کی جانب سے بھارتی ترانہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا۔

ویڈیو میں یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم جبران ریاض کو بھارتی ترانہ گاتے اور ’جے ہند‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔یہ واقعہ یونیورسٹی میں شروع ہونے والے دو روزہ ایکسپو کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آیا۔

اس حوالے سے جب باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ویڈیوز دیکھنے کیے بعد ہی وہ اس پر باضابطہ ردعمل دے سکیں گے۔بعد ازاں جبران ریاض، جن کا تعلق لوئر دیر سے بتایا جاتا ہے، نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ترانہ محض تفریح کے طور پر گایا تھا۔ ان کے مطابق جس طرح لوگ بھارتی گانے سنتے ہیں، اسی طرح انہوں نے بھی تفریح کے لیے ترانہ گایا اور نعرہ لگایا، جس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔

طالب علم نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں بھارت سے کوئی ہمدردی نہیں اور وہ اپنے ملک پاکستان اور مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ انہوں نے بھارت کو دشمن ملک قرار دیا۔باچا خان یونیورسٹی میں بھارتی ترانہ گانے کے معاملے پر جبران ریاض نے ایک اور وضاحتی بیان جاری کر دیا۔جبران ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی ترانہ ہنسی مذاق میں گایا تھا۔ ان کے مطابق وہ اور ان کا خاندان محبِ وطن پاکستانی ہیں اور اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی میں بھارتی ترانے کے واقعے پر وائس چانسلر تاحال خاموش۔ چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی میں بھارتی ترانے کے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔چارسدہ: واقعے پر لاکھوں شہری اور طلبہ شدید دل برداشتہ اور غم و غصے کا شکار ہیں۔چارسدہ: وائس چانسلر کی خاموشی عوامی حلقوں میں معنی خیز سمجھی جا رہی ہے۔

عوام کو واقعے پر شدید دکھ پہنچا، مگر وائس چانسلر کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ کوئی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی خاموشی افواجِ پاکستان کے شہداء کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں :سونے اور چاندی کے ریٹ،اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں