پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےکہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور انہیں بینائی کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے متعدد بار جیل انتظامیہ کو اپنی آنکھ کے مسئلے سے آگاہ کیا، تاہم بروقت توجہ نہیں دی گئی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو واضح طور پر دکھائی دینا بند ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج سامنے آنے والی طبی رپورٹ نہایت تشویشناک اور خطرناک ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ محض غفلت نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غیر انسانی رویہ برتا گیا ہے۔ سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں :سیاسی کشیدگی،پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی،علاقہ میدان جنگ بن گیا















