کولمبو ( اے بی این نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے مقرر کردہ 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 166 رنز ہی بنا سکی اور پوری ٹیم دباؤ کا شکار رہی۔
انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن نے سب سے زیادہ 43 رنز اسکور کیے، تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔ویسٹ انڈیز کے باؤلر گتاکیش موتی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں :سابق آرمی چیف گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے















