اہم خبریں

مری سے افسوسناک خبر

مری ( اے بی این نیوز   )مری کے نواحی علاقے لوئر دیول، تھانہ پھگواڑی کی حدود میں سجاد عرف بلا کے 13 سے 14 سالہ بیٹا عبدالمعیض کو قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کو گزشتہ روز گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اور آج صبح فجر کی نماز کے بعد والدین نے پڑوس کے ایک گھر کے برآمدے میں اس کی لاش لٹکتی ہوئی پائی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مری ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور تھانہ پھگواڑی کی پولیس بھی ہسپتال میں موجود ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ مشکوک نوعیت کا بتایا جا رہا ہے۔ مختلف پہلوؤں پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں جن میں اغوا، زیادتی، اور قتل شامل ہو سکتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں :بجلی صارفین کیلئے بری خبر،300یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لاگو

متعلقہ خبریں