اہم خبریں

بجلی صارفین کیلئے بری خبر،300یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لاگو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 300 یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لاگو کر دیے گئے ہیں۔

یہ فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں قسم کے صارفین پر عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز کی رقم 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نیپرا کا یہ اقدام پاور ڈویژن کی درخواست پر سامنے آیا ہے اور اس کا مقصد بجلی کے بلوں میں شفافیت اور مستحکم لاگت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :اقتدار مستقل نہیں ہوتا،آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی ، ہر ظلم کا حساب لیں گے،سہیل آفریدی

متعلقہ خبریں