اہم خبریں

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات،طلبا کیلئے اچھی خبر،داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع،جا نئے کب تک جمع کرا سکتے ہیں 

لاہور ( اے بی این نیوز   ) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے لیے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی ہے، جس کے تحت امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے اب 19 فروری تک داخلہ جمع کرا سکیں گے۔

اس کے علاوہ، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 مارچ رکھی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحان 20 مئی 2026 سے شروع ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی کی یہ توسیع امیدواروں کو آسانی فراہم کرنے اور داخلہ فارم بروقت جمع کرانے کے لیے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :مودی پھر پھنس گیا،کسانوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں