اہم خبریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس، اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف دائر 3 شکایات پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آرٹیکل 209 کے تحت کونسل نے اجلاس میں کل 59 درخواستوں کا جائزہ لیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کونسل نے 50 شکایات کو خارج کر دیا اور 6 شکایات کو موخر کر دیا گیا۔ مزید 8 شکایات کے جائزے کے لیے جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو کی گئی، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جگہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عتیق شاہ کو شامل کیا گیا۔

اجلاس میں چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شرکت کی۔ جوڈیشل کونسل نے رولز کو حتمی شکل دینے کے معاملے کو متفقہ طور پر آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔

مزید پڑھیں :عام انتخابات کے لیے تیاریاں عروج پر، امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈیول جاری،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں