اہم خبریں

ڈی آئی خان سےخبر غم، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار شہید،ڈی ایس پی زخمی،جا نئے تفصیلات

ڈی آئی خان ( اے بی این نیوز   ) ڈی آئی خان میں تھانہ پنیالہ کی حدود میں دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او فہیم ممتاز خان اور دیگر تین اہلکار شہید ہو گئے۔ اس دوران ڈی ایس پی پہاڑپور عدنان بھی شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

متعلقہ خبریں