اہم خبریں

خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا،قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو مختلف خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ پیش کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس بھیجا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 27 ہزار 692 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794، عمان سے 2 ہزار 537، بحرین سے 786، قطر سے 644 اور کویت سے 163 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ بھیک مانگنے کے الزام میں 780 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں سے 767 کا تعلق سعودی عرب سے تھا، 10 یو اے ای، 2 قطر اور ایک عمان سے واپس بھیجا گیا۔ منشیات کے مقدمات میں ایک ہزار 25 جبکہ چوری میں ملوث 109 پاکستانیوں کو مختلف خلیجی ممالک سے نکالا گیا۔

اسی طرح غیر قانونی داخلے پر 4 ہزار 872 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گمشدہ پاسپورٹ کی بنیاد پر ایک ہزار 933 اور بلیک لسٹ ہونے پر ایک ہزار 639 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کی قانونی حیثیت، سفری دستاویزات اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :نئی موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی جاری

متعلقہ خبریں