اہم خبریں

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500روپےمہنگا ہوکر5لاکھ26ہزار262روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 1286روپےمہنگا ہوکر4لاکھ 51ہزار184روپےکا ہوگیا۔یاد رہے گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 5300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پر کال مفت کردی

متعلقہ خبریں